تازہ ترینپاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ کر دی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عدالتی عملے نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی پیر کو ہونے والی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔عملے نے بتایا کہ کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے اور جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker