تازہ ترینپاکستان

پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے گئے

تیانجن (آئی پی ایس)پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

چین کے شہر تیانجن سے ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات میرزویان کے ساتھ باقاعدہ مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا اور اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے تاریخی قدم بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت تعاون کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے عوام کے لیے امن کے مشترکہ اہداف، ترقی اوراستحکام کے حصول کے لیے دوطرفہ اور کثیرالقومی فورمز میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker