تازہ ترینپاکستانٹاپ سٹوری

بھارت نے بغیر اطلاع کے پھر دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا،بڑے سیلاب کا خدشہ

لاہور(آئی پی ایس )بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا، بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیئے ہیں،بھارت سے آنے والا سیلابی ریلہ 8لاکھ کیوسک کا ہے،8لاکھ کیوسک کا ریلہ دو روز بعد ہیڈمرالہ پہنچ جائے گا،ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے،دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں ،ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا، بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا سیلابی ریلہ 8 لاکھ کیوسک کا ہے، یہ 8 لاکھ کیوسک کا ریلہ 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائے گا۔گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں، ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

دوسری طرف دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور کے مقام پر تحصیل صدر بستی یوسف، احمد والہ کھوہ سمیت 7 بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرِ آب آ گئیں، متاثرین اور مویشیوں کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔دریائے چناب سے جھنگ کے گاوں جنگران میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مظفر گڑھ میں دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بیشتر لوگ ریلیف کیمپوں میں منتقل نہیں ہوئے، عارف والا میں دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بارات پھنس گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں ایک بارات سیلاب میں پھنس گئی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے دولہا اور باراتیوں کو سیلاب سے نکال لیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker