تازہ ترینپاکستان

ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے سیلاب کا نیا الرٹ جاری کردیا

لاہور (آئی پی ایس)ملک بھر میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے یکم ستمبر تا 3 ستمبر تک سیلاب کا نیا الرٹ جاری کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے ستلج، بیاس، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

یکم سے 3 ستمبر کے دوران لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جب کہ وسطی اور شمالی پنجاب میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ راوی اور چناب سے ملحقہ نالوں میں غیر معمولی پانی کے بہا وکا خدشہ ہے۔پروویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے یکم سے پانچ ستمبر تک پنجاب کے تین دریاں ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دروان دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا اور گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہے گی۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارت کی جانب سے تینوں دریاوں میں پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے جبکہ 3 ستمبر تک دریاوں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان کے کمشنرز کو اپنے تمام متعلقہ اضلاع میں محکموں کو الرٹ رکھنے اور ضروری انتظامات کی ہدایات کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker