تازہ ترینپاکستان

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

پتوکی (آئی پی ایس)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اے سی پتوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔واضح رہے پنجاب کے تینوں دریاوں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے اور مختلف حادثات میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker