بین الاقوامی

فلپائن کی جانب سے چین کی سرخ لکیر کو پار کرنے کے اقدامات کی ضرور قیمت چکانی پڑے گی، چینی وزارت خارجہ


چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تائیوان انتظامیہ کے محکمہ خارجہ امور کے سربراہ کی فلپائن میں غیر قانونی نقل و حرکت پر کہا کہ فلپائن کی جانب سے "تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کی چین مخالف سرگرمیوں کی حمایت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور تائیوان کے معاملے پر فلپائن کے اپنے وعدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالف کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ چین فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین۔فلپائن سفارتی تعلقات کے مشترکہ اعلامیے کی روح کا احترام کرے اور چینی عوام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو کم نہ سمجھے۔ فلپائن کی جانب سے چین کی سرخ لکیر کو پار کرنے کے اقدامات کی ضرور قیمت چکانی پڑے گی اور اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کی ذمہ داری فلپائن پر عائد ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker