
امریکی کورٹ آف اپیلز نے فیصلہ سنایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نافذ کی جانے والی زیادہ تر عالمی محصولاتی پالیسیاں غیر قانونی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ امریکی حکومت سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے محصولات کو 14 اکتوبر تک برقرار رکھ سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں واقع فیڈرل سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے فیصلہ سنایا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ واضح طور پر امریکی صدر کو محصولات عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا ہے ، صدر ٹرمپ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی روز سوشل میڈیا پر اپیل کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورٹ آف اپیلز نے ‘غلط’ طور پر محصولات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ محصولات اب بھی نافذ العمل ہیں۔ اگر محصولات ختم کیے جاتے ہیں تو یہ امریکہ کے لیے مکمل تباہی لائے گا۔




