
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کیا جس میں پیٹونگتھن شناواترا کو وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ تھائی لینڈ کا اندرونی معاملہ ہے۔ تھائی لینڈ کا قریبی دوست اور پڑوسی ہونے کے ناطے، چین امید کرتا ہے کہ تھائی لینڈ استحکام اور ترقی برقرار رکھے گا۔




