بین الاقوامی

امریکہ کا اقوام متحدہ کے قومی انسانی حقوق کے جائزے کے چوتھے دور میں شرکت سے انکار


جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں امریکہ کے مستقل مشن نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کو مطلع کیا کہ امریکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے 6 نومبر کو ہونے والے قومی انسانی حقوق کے جائزے کے چوتھے دور میں شرکت نہیں کرے گا۔
نیشنل ہیومن رائٹس ریویو ، اقوام متحدہ کے فریم ورک میں انسانی حقوق کے امور پر مساوی اور واضح تبادلے اور تعمیری مکالمے اور تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس کا مقصد مقررہ وقت پر تمام ممالک کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔ 2008 ء میں جائزے کا پہلا دور شروع ہونے کے بعد سے اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک نظر ثانی کے تین ادوار قبول کر چکے ہیں اور جائزے کا چوتھا دور 2022 میں شروع ہوا تھا ۔
یاد رہے کہ جائزے کے تیسرے دور کے دوران 116 ممالک کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف انداز میں 347 تنقیدیں اور تجاویز پیش کی تھیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker