بین الاقوامی

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نظریاتی اور سیاسی کام اور قومی اتحاد سے متعلق قوانین و ضوابط پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس


بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے "کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نظریاتی اور سیاسی کام سے متعلق قواعد و ضوابط” کا جائزہ لینے اور "قومی اتحاد اور ترقی کے فروغ پر عوامی جمہوریہ چین کے قانون (مسودہ)” کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ "کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نظریاتی اور سیاسی کام سے متعلق قواعد و ضوابط” کی تشکیل اور نفاذ نظریاتی اور سیاسی کاموں پر پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنے ، مضبوط بنانے اور نظریاتی اور سیاسی کام کی سائنسی، ادارہ جاتی اور معیاری سطح کو بہتر بنانے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ "قومی اتحاد اور ترقی کے فروغ پر عوامی جمہوریہ چین کا قانون” تشکیل دینے کا مقصد چینی قوم کی یکجہتی کے احساس کو مضبوط بنانے کے لئے ادارہ جاتی میکانزم کو بہتر بنانا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker