
بیجنگ : جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی عوامی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی تقریبات کے لئے خصوصی پریس سینٹر نے دوسری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پرامن ترقی کو برقرار رکھنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے فروغ کے حوالے آگاہی دی گئی اور سوالات کے جوابات دیے گئے۔
جمعہ کے روز چین کے نائب وزیر خارجہ ما چھاؤ شو نے وضاحت کی کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم تصور بین الاقوامی تعلقات کے لیے ایک نیا نقطہ نظر قائم کرتا ہے، عالمی نظم و نسق کے لیے نئی حکمت فراہم کرتا ہے، بین الاقوامی تبادلوں کے لیے ایک نیا منظر نامہ تشکیل دیتا ہے، اور ایک بہتر دنیا کے لیے ایک نیا نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تصور بلاک سیاست کے "چھوٹے دائروں” ، طاقت کی بالادستی کی منطق، اور کچھ مغربی ممالک کی نام نہاد "عالمی اقدار” سے ماورا ہے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے سب سے بڑا اور مشترکہ نعرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا چینی انیشٹیو اب بین الاقوامی اتفاق رائے بن چکا ہے ، ایک خوبصورت وژن سے ایک بھرپور عمل میں تبدیل ہو چکا ہے ، اور ایک نظریاتی تجویز سے سائنسی نظام میں ترقی کر چکا ہے ۔ چین کے اس انیشیٹو نے دو طرفہ سے کثیرالجہتی، علاقائی سے عالمی، ترقی سے سلامتی، اور تعاون سے حکمرانی تک ایک تاریخی فاصلہ طے کیا ہے اور اس کے کامیاب اور ہمہ جہتی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔