
بیجنگ:’’جدت طرازی ، سبز تبدیلی اور خوشحالی‘‘ کے تھیم کے ساتھ، ساتویں چین -عرب ممالک ایکسپو چین کے ننگشیا ہوئی خوداختیار علاقے کے شہر این چھوان میں شروع ہوئی۔ ایکسپو میں 75 ممالک اور خطوں سے 7600 سے زائد مہمان اور 2200 سے زائد کاروباری اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں، جس سے اس ایکسپو کی کشش اور اثر و رسوخ کے بھرپور اظہار کے ساتھ ساتھ ،چین اور عرب ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مضبوطی کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔




