بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کا رملہ پر حملہ، 58 افراد زخمی

اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع شہر رملہ میں فوجی آپریشن شروع کیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس روز اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 58 فلسطینی زخمی ہوئے ۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے اسی روز رملہ میں اسرائیل کے خلاف سرگرمیوں میں حماس کو رقوم کی منتقلی کے شبہ میں ایک کرنسی ایکسچینج شاپ پر چھاپہ مارا ۔ اس کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے پانچ افراد کو ‘دہشت گردی کی سرگرمیوں’ میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار بھی کیا۔
مقامی وقت کے مطابق 26 اگست کی شام ، اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد نے تل ابیب کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری تنازع کو جلد از جلد ختم کرے تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکے۔
مظاہرے کے منتظمین کے مطابق اس رات مجموعی طور پر ساڑھے تین لاکھ افراد نے اس مظاہرے میں شرکت کی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker