تجارتپاکستانتازہ ترین

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی تجارتی وفد کی ملاقات ، تجارتی تعلقات میں اضافے پر گفتگو

اسلام آباد ( آئی پی ایس)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی جس میں تجارتی تعلقات میں اضافے پر گفتگو کی گئی ۔وفد کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرسی سی پی آئی ٹی زی جیانگ نے کی ،ملاقات میں بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں

صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان اور چائنہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو دونوں ممالک کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے سی پیک کو پاکستان کی انڈسٹری ،انفراسٹرکچر،ٹیکنالوجی کوآپریشن کیلئے اہم قرار دیا۔ملاقات میں صدر ایف پی سی سی آئی نے سی پیک کے فیز ٹو میں دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ترین امکانات سے آگاہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker