
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے فوجیوں پر انتباہی فائرنگ کی گئی، جو ان فوجیوں کی جانب سے بارڈر کراس کرنے کے اقدام کا درعمل تھا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق، 19 اگست کی سہ پہر تقریباً تین بجے، شمالی کوریا کے کچھ فوجیوں نے جزیرہ نما کوریا کے وسطی علاقے میں بارڈر کراس کیا ، جس کے بعد جنوبی کوریائی فوج نے انتباہی فائرنگ کی، جس کے بعد شمالی کوریا کے فوجی اپنی جانب واپس چلے گئے۔
ادھر شمالی کوریا کی پیپلز آرمی کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل کو جونگ چول نے 22 اگست کو کہا کہ 19 اگست کو جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریائی فوجیوں پر 12.7 ملی میٹر کی بڑی کیلبر مشین گن سے اس وقت 10 سے زائد فائر کیے ، جب وہ جنوبی سرحد کے قریب رکاوٹوں کی مستقل تعمیر پر کام کرنے والے تھے۔




