بین الاقوامی

نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کی تباہی میں کم از کم چار ٹائم بموں کے استعمال کا انکشاف

جرمن حکام کی جانب سےسامنے آنے والی تحقیقاتی دستاویزات کے مطابق، نورڈ اسٹریم ون اور نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائنز کو مبینہ طور پر کم از کم چار ٹائم بموں سے تباہ کیا گیا تھا، جنہیں ایک کشتی کے ذریعے بحیرہ بالٹک پہنچایا گیا تھا۔ حال ہی میں ایک یوکرینی شخص کو مذکورہ روسی گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کے شبے میں اٹلی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جرمن حکام کا ماننا ہے کہ گرفتار شخص نے 2022 میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔


سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق ، نورڈ اسٹریم ون اور نورڈ اسٹریم ٹو کے دونوں دھماکے اینڈرومیڈا نامی کشتی کے ایک اڈے کے قریب کیے گئے۔ اس کشتی میں مبینہ طور پر عملے کے چھ ارکان سوار تھے جن میں سے چار غوطہ خور تھے جنہوں نے پانی کے اندر 70 سے 80 میٹر کی گہرائی میں گیس پائپ لائنوں پر بم نصب کیے ۔ دستاویزات کے مطابق بموں کا وزن 14 سے 27 کلوگرام کے درمیان تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker