بین الاقوامی

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ پر حملے کے نئے منصوبے کی منظوری دے دی


اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ حماس کو شکست دینے کے اسرائیلی فوج کے جنگی منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، اور اسرائیلی فوج غزہ شہر پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
کاٹز نے دعویٰ کیا کہ حماس کے لیے جہنم کا دروازہ کھلنے والا ہے اور یہ اس وقت تک کھلا رہے گا جب تک حماس جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی مجوزہ شرائط یعنی خود کو غیر مسلح کرنا اور تمام مغویوں کی رہائی پر آمادہ نہیں ہو جاتی ۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے متنبہ کیا کہ اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تو غزہ شہر ” رفح اور بیت حنون کی طرح اسرایلی بمباری سے کھنڈرات میں تبدیل ہو جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker