
ایئر کینیڈا کے فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کی پروازوں کی بحالی کے حکم پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ایئر کینیڈا نے اپنی پروازوں کی بحالی کا شیڈول معطل کر دیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ پروازیں 18 اگست کی شام کو دوبارہ شروع ہوں گی اور تقریباً 240 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جو اصل میں 17 اگست کو آپریٹ ہونی تھیں۔ ایئر کینیڈا اور پبلک ایمپلائز یونین آف کینیڈا نے اس سے قبل تنخواہوں اور مراعات میں اضافے جیسے معاملات پر مہینوں تک بات چیت کی تھی لیکن کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ مقامی وقت کے مطابق 16 اگست کی صبح سویرے سے ایئر کینیڈا کے 10 ہزار سے زائد فلائٹ اٹینڈنٹ ہڑتال پر چلے گئے اور ایئر کینیڈا کی تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔ ایئر کینیڈا نے 17 اگست کو اعلان کیا کہ وہ اسی شام فلائیٹ آپریشن دوبارہ شروع کرے گا، لیکن اس کے بعد یونین نے کہا کہ وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔




