
بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا افریقہ سینٹر اور ہینان بیورو کے زیر اہتمام "واک ان چائنا، ویٹلٹی ہینان” کے موضوع پر چینی اور غیر ملکی میڈیا کے مشترکہ انٹرویو پروگرام اور "آسیان پارٹنرز” کے میڈیا سیمینار کا آغاز سانیا میں ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ سے چین اور دیگر ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہا ہے۔اسی ضمن میں سی ایم جی نے آسیان ممالک کے 100 سے زائد میڈیا اداروں کے ساتھ متنوع تعاون قائم کر رکھا ہے۔ "واکنگ ان چائنا” چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے شروع کی جانے والی میڈیا سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے مین اسٹریم میڈیا رپورٹرز کو چین کی خوبصورتی کو دریافت کرنے اور چین اور دیگر ممالک کے مابین عوامی تبادلوں اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مدعو کرنا ہے۔ موجودہ سرگرمی میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، لاؤس، ویتنام اور ملائیشیا سمیت 9 آسیان ممالک کے 16 مین اسٹریم میڈیا کے 29 دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔