بین الاقوامی

آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی بنیاد ایک چین کا اصول ہے ، چینی وزارت خارجہ


بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ کے دورہ جاپان کے دوران آبنائے تائیوان، بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں دیے گئے بیان کے حوالےسے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور ایک چین کا اصول چین کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام اور فروغ کی سیاسی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہمیں واضح طور پر ایک چین کے اصول پر عمل کرنا ہوگا اور "تائیوان کی علیحدگی ” کی کوششوں کی مخالفت کرنا ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم ہے اور ہم متعلقہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے بجائے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی ممالک کی مشترکہ کوششوں کا احترام کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker