
باغ :کشمیری قوم کے عظیم محسن حریت رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کےچیئرمین یاسین ملک کے خلاف بھارتی حکومت اور بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این ائ اے کے وحشیانہ بذدلانہ اور سنگدلانہ اقدام کے یاسین ملک کو سزائے موت دی جانے کے خلاف ریڑہ میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مزمت کرتے ہوے کہا مقبول بٹ شہید کو پھانسی دے کر بھارت سمجھتا تھا کہ کشمیریوں کی تحریک ختم ہو گیئ ہے اور اب وہ یاسین ملک کو پھانسی کی طرف لے کر جا رہا ہے مگر بھارت جان لے کہ اگر اس نے اس طرح کا قدم اٹھایا تو کشمیر کا بچہ بچہ یاسین ملک بن کر بھارت کے ظلم کے خلاف کھڑا ہو گا ۔
مقررین نے کہا ہم اس پرامن احتجاج کے زریعے عالمی برادری تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہین کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیری حریت پسند لیڈر یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
اس موقع پر جمون کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئر رہنماوں سلیم بٹ خورشید مرزا سردار منشاد خان جہانگیر مرزا کامریڈ تیمور مغل ناصر اکاش اعجاز پاشا غلام مرتضی ماگرے عمران کاشر سمیت دیگر رہنماوں نے اپنے خطاب کے دوران جموں کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدام کی مزمت کی اور اقوام عالم کی توجہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید کشمیری حریت پسندوں کی جانب مبزول کراتے ہوے اپیل کی کہ عالمی ریڈکراس. ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی ازادی کو سلب کرنے کا فوری نوٹس لے۔