
بیجنگ: 17 اگست کی صبح چھنگ ڈو ورلڈ گیمز کے حوالے سے پریس کانفرنس ورلڈ گیمز مین میڈیا سینٹر میں منعقد ہوئی۔
ان عالمی گیمز میں 116 ممالک اور خطوں کے کل 6679 کھلاڑیوں ، ٹیم آفیشلز اور ٹیکنیکل آفیشلز نے حصہ لیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ان کھلاڑیوں نے دنیا بھر کے سامنے اعلیٰ سطح کا مقابلہ پیش کیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ان گیمز میں 16 اگست تک کھلاڑیوں نے 233 گولڈ میڈلز حاصل کیے ، 81 ممالک اور خطوں کے کھلاڑی پوڈیم تک پہنچے اور 18 نئے عالمی ریکارڈ ز قائم ہوئے ۔