بین الاقوامی

چین کا جاپانی سیاستدانوں کی یاسوکونی شرائن پر حاضری پر رد عمل

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاپانی سیاستدانوں کی یاسوکونی شرائن پر حاضری کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یاسوکونی شرائن بیرونی ممالک کے خلاف جارحیت کی جنگ کے لئے جاپان کی عسکریت پسندی کا ایک روحانی مقام اور علامت ہے، اور اس میں جارحیت کی جنگ میں جاپان کے اول درجے کے چودہ جنگی مجرموں کے یاد گار کتبے محفوظ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ جاپان کی جانب سے تاریخی انصاف اور انسانی ضمیر کو کھلے عام چیلنج پر شدید عدم اطمینان اور سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ ہے۔ جنگ کے بعد بین الاقوامی برادری میں جاپان کی واپسی کے لیے تاریخ کی درست تفہیم اور برتاؤ ایک اہم شرط اور جاپان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لیے سیاسی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ جارحیت کی اپنی تاریخ کو مانے ، اس پر غور کرے، یاسوکونی شرائن جیسے تاریخی مقامات اور معاملات پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے، پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور عملی اقدامات کے ذریعے اپنے ایشیائی ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد حاصل کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker