
غزہ میں ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا۔
اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل معاہدے پر صرف اسی صورت میں رضامند ہوگا جب تمام مغویوں کو ایک ہی بار میں رہا کر دیا جائے، اور معاہدہ اسرائیل کی جنگ ختم کرنے کی شرائط پر پورا اترے۔ ان شرائط میں حماس کو غیر مسلح کرنا، غزہ پٹی کو غیر عسکری بنانا، اسرائیل کا غزہ کے سرحدی علاقوں کی سلامتی پر کنٹرول حاصل کرنا، اور ایک ایسی سول حکومت کا قیام شامل ہے جو نہ تو حماس سے تعلق رکھتی ہو اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی سے، بلکہ ایسی ہو جو اسرائیل کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنے کے قابل ہو۔
مقامی وقت کے مطابق سولہ اگست کو غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 فلسطینی جاں بحق اور 385 زخمی ہوئے ۔ 7 اکتوبر 2023 کو بڑے پیمانے پر اسرائیل-فلسطین تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 61897 افراد شہید اور 155660 زخمی ہو چکے ہیں