بین الاقوامی

چین نے  امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کردی

بیجنگ :
چینی   ریاستی  کونسل کے انفارمیشن آفس نے ” امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ 2024 ” جاری کی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطابق رپورٹ میں  انکشاف کیا گیا کہ طاقت اور سرمائے  کے گٹھ جوڑ  سے ، امریکی طرز کے انسانی حقوق کو سیاسی "دکھاوے” اور اقتدار کے "جوئے  خانے ”  کے طور پر  استعمال کیا جاتا ہے   جو انسانی حقوق کی  مرکزی  اقدار اور بنیادی ضروریات سے انحراف ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں زیادہ تر امریکی باشندے  امریکی طرز کی جمہوریت سے شدید مایوس  رہے ہیں جس کی وجہ  سیاست پر  سرما ئے  کا  کنٹرول ،

عدلیہ کی  سیاسی یرغمالی ، انتخابی قوانین کے ذریعے ووٹرز  پر  دباؤ   اور سیاسی تشدد کے مسلسل واقعات ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ میں افراط زر کی بلند شرح نے امیر اور غریب کے درمیان فرق کو بڑھا دیا ہے، کم اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کو تباہ کن نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بے گھر افراد کی تعداد ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ قیمتی  اور غیر موثر طبی علاج اور انشورنس نظام  پر عوام میں غم وغصے کو جنم دیتا ہے ، اور منشیات کا غلط استعمال لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

اس کے علاوہ گن وائلنس  سے زندگیوں کو خطرہ لاحق  ہے، پولیس کے تشدد سے لوگ ہلاک ہوئے ہیں  اور جیل میں  قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں نسلی امتیاز عام ہے، اور نسلی اقلیتوں کو طویل عرصے سے کام اور  روز مرہ زندگی میں بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک  کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ  امریکہ میں دفاتر  میں  صنفی امتیاز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


رپورٹ میں یہ بھی  نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکی سرحد پر انسانی بحران مسلسل بدتر ہوتا جا رہا ہے، تارکین وطن کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں تارکین وطن بچوں کا استحصال  کر کے انہیں  غلام بنایا جا رہا ہے۔


رپورٹ  کے مطابق  امریکہ طویل عرصے سے بالادستی اور یکطرفہ تسلط پر عمل پیرا ہے، بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو بری طرح پامال کر رہا ہے، دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور عالمی امن، سلامتی اور ترقی کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker