بین الاقوامی

لی چھیانگ کی 2025ء کے قومی یومِ ماحولیات کے مرکزی تقریبات کے افتتاحی اجلاس اور "سبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں” کے تصور پر عمل درآمد کے سیمینار میں شرکت

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں 2025ء کے قومی یومِ ماحولیات کے مرکزی تقریبات کے افتتاحی اجلاس اور "سبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کے تصور پر عمل درآمد کے سیمینار میں شرکت کی۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں شی جن پھنگ کے نئے دور کی چینی خصوصیات والے سوشلزم کے نظریہ کی رہنمائی میں کام کرنا چاہیے، شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تہذیب کے خیال کو گہرائی سے نافذ کرنا چاہیے، "سبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کے تصور کو مضبوطی سے اپنانا چاہیے، اور زیادہ سے زیادہ کوششوں سے سبز پہاڑوں اور صاف پانی کو مزید خوبصورت بنانا چاہیے، اور نئے دور کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے لیے نئی تاریخ رقم کرنی چاہیے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ "سبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کا تصور پیش کیے جانے کے 20 سالوں میں، اس کے نظریاتی مفہوم اور عملی اطلاق میں مسلسل گہرائی اور وسعت آئی ہے، اور یہ پوری پارٹی اور معاشرے کا اجتماعی تصور اور عمل بن چکا ہے۔ اس اہم تصور نے ہماری ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں تاریخی، انقلابی اور جامع تبدیلیوں کی رہنمائی کی ہے، اور عالمی پائیدار ترقی کے لیے چینی سوچ اور چینی حل پیش کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker