بین الاقوامیتازہ ترین

روسی اور امریکی صدور کی ملاقات کے روز بھی روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی جاری رہی

روسی اور امریکی صدور کی الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران بھی روسی اور یوکرینی جنگی رپورٹوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان لڑائی جاری رہی ۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ 9 سے 15 اگست تک روسی افواج نے یوکرین کے فوجی صنعتی اداروں اور متعدد فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ روسی افواج نے ایک ہفتے کے دوران سات بستیوں پر قبضہ کیا ۔یہ تمام علاقے ڈونیٹسک کے علاقے ہیں۔ فراہم کی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران، روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کا ایک لڑاکا طیارہ Su-27 بھی مار گرایا اور 27 گائیڈڈ فضائی بموں اور 2134 فکسڈ ونگ ڈرونز کو تباہ کیا ۔
یوکرین کی مسلح افواج نے 15 اگست کو بتایا کہ اس نے اس دن صبح سویرے کئی اہم روسی اہداف پر گولہ باری کی۔ یوکرین کی فورسز نے سمارا اوبلاست میں سیزران آئل ریفائنری پر حملہ کیا۔ یوکرینی افواج نے ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوجی کمانڈ پوسٹ پر بھی ایک کامیاب حملہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker