
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 48 ممالک میں کئے گئے تازہ سروے میں 24 ہزار 515 عالمی جواب دہندگان نے ماحولیاتی حکمرانی اور سبز تبدیلی میں چین کی کامیابیوں اور خدمات کی تعریف کی ہے۔ سروے میں، 71.8فیصد جواب دہندگان نے اعلی معیار کی معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہا۔ 59.9فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اپنے قومی پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے میں سبز ترقی کو شامل کرنے کا چین کا عمل دوسرے ممالک کے لئے قابل پیروی ہے۔
سروے کے مطابق 68.8 فیصد جواب دہندگان نے چین میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنے اور جنگلات کی بحالی پر مثبت اثرات کی تعریف کی۔ 66.5 فیصد جواب دہندگان نے تسلیم کیا ہے کہ چین کی جانب سے ہوا اور ریت کی روک تھام کی پٹی کی تعمیر صحرزدگی پر کنٹرول کے لئے موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ 70.5فیصد عالمی جواب دہندگان نے اس بات کی تعریف کی ہے کہ چین نے پون بجلی اور شمسی توانائی سمیت صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو مضبوط کیا ہے۔ 69.6 فیصد جواب دہندگان نے اتفاق کیا کہ
چین صاف توانائی کے روزمرہ زندگی میں استعمال کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔ عالمی آب و ہوا اور ماحول کی حکمرانی کے عمل میں چین کے کردار کے حوالے سے جی 7 ممالک میں سے برطانیہ اور امریکا کے جواب دہندگان نے چین کے ” قائدانہ” کردار کو سب سے زیادہ تسلیم کیاہے۔اس سروے میں اہم ترقی یافتہ ممالک اور "گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کا احاطہ کیا گیا اورتمام جواب دہندگان کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے۔