
پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 2 علاقوں میں تقریبا 300 دہشتگرد موجود ہیں جب کہ خیبراور باجوڑ میں موجود دہشتگردوں میں 80 فیصد سے زیادہ افغانی ہیں۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنےعلاقے چھوڑ چکے ہیں۔
کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر نےکہا کہ متاثرین کیلئے رہائش کا انتظام کرلیا گیا ہے، خارمیں107سرکاری عمارتوں میں لوگوں کو ٹھہرانے کے انتظامات کرلیے ہیں، خار کے اسپورٹس کمپلیکس میں خیمہ بستی بھی قائم کی جائےگی جب کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔