
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے جاری ایک بیان میں غزہ شہر میں 10 اگست کو پیش آنے والے فضائی حملے میں متعدد فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا، اور اس واقعے کی سخت مذمت کی۔ متاثرین سب کے سب غزہ پٹی میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے عملے کے ارکان تھے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ ہم تنازع میں صحافیوں کی افسوسناک ہلاکت پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ چین شہریوں کو نقصان پہنچانے والے ہر طرح کے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے اور صحافیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ غزہ میں فوری طور پر اپنی فوجی کارروائیوں کو بند کرے، مکمل طور پر انسانی امداد کی رسائی بحال کرے، بڑے پیمانے پر انسانی المیے کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، اور کشیدگی کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔




