
شمالی کوریا کے وزیر دفاع نو گوانگ چول نے ایک بیان میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشق ” الچی فریڈم شیلڈ” کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف اپنی فوجی مخالف پوزیشن کا کھلم کھلا اظہار کیا ہے، جس نے جزیرہ نما کوریا اور خطے کی سلامتی کے ماحول کو دوبارہ سنگین چیلنج سے دوچار کردیا ہے۔ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی "اشتعال انگیز کارروائیوں کی سخت مذمت” کرتے ہوئے ان کے "ممکنہ منفی نتائج کے بارے میں سخت انتباہ” جاری کیا۔ نو گوانگ چول نے کہا کہ شمالی کوریا ان مشقوں کا فیصلہ کن جواب دے گا اور سرحد کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی جارحیت کے خلاف "خود دفاعی حقوق” کے دائرہ کار کے تحت سختی سے نمٹے گا۔
اس سے قبل، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور جنوبی کوریا میں امریکی افواج نے مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ 2025 کی امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں 18 سے 28 اگست تک منعقد ہوں گی۔




