
بیجنگ:12ویں ورلڈ گیمز کا آغاز 7 اگست کی شام کو صوبہ سی چوان کے شہر چینگ ڈو میں ہوا۔ چینی وفد میں 321 کھلاڑی شامل ہیں جو 28 بڑے ایونٹس اور 152 چھوٹے ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ شرکت کے پیمانے اور ایونٹس کے لحاظ سے، چینی وفد نے ورلڈ گیمز میں شرکت کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق 12ویں ورلڈ گیمز صوبہ سی چوان کے شہر چینگ ڈو میں 7 سے 17 اگست تک منعقد ہو رہی ہیں۔موجودہ ورلڈ گیمز میں 112 ممالک اور خطوں کے 6,679 ایتھلیٹس، ٹیم آفیشلز، اور ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کر رہے ہیں، جن میں 3,942 ایتھلیٹس شامل ہیں۔ یوں شرکت کے لحاظ سے یہ تاریخ میں سب سے بڑی ورلڈ گیمز ہیں۔