
اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ق )کےمرکزی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ وطن دشمن قوتیں ریاست اور ریاستی اداروں پر حملہ آور ہیں، پاکستان کے تحفظ ، استحکام اور ترقی کے لیے ہمیں ایک ہونا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راہ حق پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس میں ملک کی سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی بلوچستان میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کیے جارہےہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں امن کی بحالی میں دہشت گرد رکاوٹ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں،افسروں،نوجوانوں ، مسافروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،کچھ سیاسی جماعتیں آئیں پاکستان کےتحفظ کے نام پر اداروں کو ٹارگٹ کر رہی ہیں داخلی انتشار دشمن کی دیرینہ خواہش ہے،جسے محب وطن قوتیں مل کر ناکام بنائیں گی۔
مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ نفاذ اسلام کے لیے عملی جدوجہد ہر شہری پر فرض اور قرض ہے ،ختم ننوت ﷺ کے مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں،کسی کو جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے آئین پاکستان کو متانزعہ بنانے کی کوشش کرے،انہوں نے متنبہ کیا کہ عدالتیں مسئلہ تحفظ ختم نبوت پر احتیاط برتیںکوئی مسلمان مسئلہ تحفظ ختم نبوت پر کمپرومائز نہیں کر سکتا ۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی مذہبی جماعتیں ” آئین پاکستان ” کے تحفظ ، ملکی استحکام کے لیے ” میثاق پاکستان ” کریں، مسلم لیگی راہنماء مصطفیٰ ملک کی تجویز پر ملک کی دیگرجماعتوں سے بات چیت کے لیےاور قومی وحدت کے لیے کمیٹی تشکیل بھی تشکیل دی گئی، راہ حق پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر اسمبلی پیر ابراہیم قاسمی نے تمام سیاسی و مذیبی جماعتوں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ملک کے دفاع اور استحکام کے ہم سب ساتھ مل کر چلیں گے ،آل پارٹیز کانفرنس سے ،مولانا حزیمہ سمیع الحق ،عبداللہ گل، ملک مظہر جاوید، رضوان سیفی نے بھی خطاب کیا۔