
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے محدود دائرے میں سکیورٹی اجلاس منعقد کرنے کے بعد "غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کے لئے اپنے مضبوط ارادے کا اظہار کیا "۔
اس وقت غزہ کی پٹی کے تقریباً 75 فیصد حصے پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہے۔ اجلاس کے نئے منصوبے کے مطابق اسرائیلی فوج باقی ماندہ علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے پیش قدمی کرے گی جس کے نتیجے میں پوری غزہ پٹی اسرائیل کے کنٹرول میں آ جائے گی۔ اس منصوبے کو 7 اگست کو ووٹنگ کے لئے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے کل رکنی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔



