بین الاقوامی

چین کا کمبوڈیا۔تھائی لینڈ تعلقات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم


بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکھون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 30 جولائی کو چین-کمبوڈیا-تھائی لینڈ غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کی کامیابی کے بعد سے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحدوں پر کوئی جھڑپیں نہیں ہوئی ہیں، مقامی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور فائر بندی کے معاہدے پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ آسیان کے موجودہ صدر ملائیشیا کی سرگرم ثالثی کے تحت، دونوں ممالک کی بارڈر جنرل کمیٹی کی میٹنگز ہوئی ہیں جہاں کثیرسطحی رابطوں کے ذریعے فائر بندی نگرانی کے طریقہ کار کے تفصیلی منصوبے پر بات چیت ہوئی، جو مؤثر اور پائیدار فائر بندی کے حصول کے لیے سازگار ہے۔ چین ان کوششوں کی تعریف کرتا ہے اور ان کا خیرمقدم کرتا ہے۔

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی خواہشات کے مطابق، چین علاقائی ممالک جیسے کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھتے ہوئے فائر بندی کو مستحکم کرنے، مکالمے کو فروغ دینے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ چین آسیان کی ثالثی کی مسلسل کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ موقف اپناتے ہوئے اپنے طور پر کمبوڈیا-تھائی لینڈ تعلقات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker