بین الاقوامی

چین کے کموڈٹی پرائس انڈیکس میں مسلسل تین ماہ سے اضافہ جاری

بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے5 اگست کو جولائی کا کموڈٹی پرائس انڈیکس جاری کیا۔ اس انڈیکس میں تین ماہ تک ماہ بہ ماہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جو کاروباری پیداوار اور آپریشنز میں مسلسل بحالی، اجناس کی منڈی میں استحکام اور مجموعی طور پر توسیع کے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔
چین کا کموڈٹی پرائس انڈیکس جولائی میں 111.4 پوائنٹس تھا، جو ماہ بہ ماہ 0.5 فیصد زیادہ رہا۔چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے زیر نگرانی 50 اشیاء میں سے 32 کی قیمتوں میں ماہ بہ ماہ اضافہ دیکھا گیا۔
متعلقہ قومی پالیسیوں کے موثر نفاذ کے ساتھ ساتھ، چین کی اجناس کی منڈی نے عمومی طور پر اپنے توسیعی رجحان کو برقرار رکھا ہے۔ تاہم، اس وقت عالمی اجناس کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اگلے مرحلے میں گھریلو طلب کو بڑھانے، ترقی کو مستحکم کرنے اور فروغ دینے میں بلک کموڈٹی کی گردش کے اہم کردار سے مزید فائدہ اٹھانے اور اقتصادی بحالی کی بنیاد کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker