
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ کے سیکرٹری مالیات پاؤل چھن نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ہانگ کانگ کی معیشت میں مسلسل بہتری اور مالیاتی منڈی کی سرگرمی سے صارف اخراجات میں اضافہ ہوگا۔پاؤل چھن نے توقع ظاہر کی کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں ہانگ کانگ کے ریستورانوں کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوگی۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت جلد اس کی تفصیلات جاری کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مکانوں کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں اور پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں جائیداد کی خرید وو فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی معیشت 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 3.1 فیصد بڑھی جو مسلسل 10 ویں سہ ماہی کی ترقی ہے۔
خوردہ فروخت میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ پاؤل چھن کے مطابق مضبوط معاشی ترقی سے مقامی آمدنی اور کھپت میں اضافہ ہوگا۔پاؤل چھن نے بتایا کہ ہانگ کانگ کی سیاحت، پرچون اور کھانے پینے کی صنعتیں نئے طریقے اپنا رہی ہیں تاکہ مقامی افراد اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جا سکے۔
انہوں نے "ہانگ کانگ فٹبال فیسٹیول 2025” کی مثال دی، جو 31 جولائی کو ختم ہوا۔ اس میں آرسنل، ٹوٹنہم ہاٹسپر، لیورپول ایف سی اور اے سی میلان جیسے بڑے کلب شریک ہوئے اور تقریباً ایک لاکھ شائقین نے شرکت کی۔ ایک میچ نے نئے کائی ٹاک سٹیڈیم میں شائقین کی سب سے زیادہ موجودگی کا ریکارڈ قائم کیا۔سیکرٹری مالیات نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت صنعتوں کے ساتھ مل کر مزید بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کرے گی اور صارفین کے اخراجات کو بڑھاوا دے گی۔