پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں شدید بارشوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نےگزشتہ روز ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ 26 جون کے بعد ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سےہونے والی مختلف آفات سے پاکستان بھر میں کم از کم 302 افراد جاں بحق اور 727 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شدید بارشوں سے 163 افراد جاں بحق اور 579 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد میں آٹھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔
ہر سال جولائی سے ستمبر تک پاکستان میں مون سون کی شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ یہ موسلادھار بارشیں سیلاب کا باعث بنتی ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر بھی متاثر ہوتا ہے، خاص طور پر نشیبی اور دیہی علاقوں میں یہ تباہی نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker