بین الاقوامی

چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا

بیجنگ :عالمی روبوٹ کانفرنس 2025 سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا گیا  ہے کہ 2024 میں چین کے صنعتی روبوٹ مارکیٹ کی فروخت 3 لاکھ 2 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی چین نے مسلسل بارہویں سال دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ کا درجہ برقرار رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، 2024 میں چین کی روبوٹ سے متعلق پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد عالمی سطح پر دائر کی گئی کل روبوٹ پیٹنٹ درخواستوں کا دو تہائی رہی۔صنعتی ترقی کے پہلو سے، چین روبوٹس کی پیداوار میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ صنعتی روبوٹس کی سالانہ پیداوار 2015 کے 33 ہزار یونٹس سے بڑھ کر 2024 میں 5 لاکھ 56 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ سروس روبوٹس کی پیداوار 10,519,000 ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 34.3 فیصد زیادہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker