
بیجنگ:چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے بارے میں نیٹیزنز کی رائے اور تجاویز پر غور کرنے اور ان کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے "کی تشکیل کے لیےآن لائن عوامی مشاورت کے عمل میں زیادہ شرکت اور وسیع پیمانے پر کوریج دیکھنے میں آئی۔ یہ ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا ایک واضح مظاہرہ تھا۔ عوام نے مثبت طورپر متعلقہ تجاویز اور مشورے پیش کیے ہیں اور بہت سی قابل قدر آراء اور تجاویز دی ہیں، متعلقہ محکموں کو ان کا بغور جائزہ لینا چاہیے اور انہیں شامل کرنا چاہیے۔رواں سال 20 مئی سے 20 جون تک "15ویں پانچ سالہ منصوبے” کی تشکیل کے لیے ایک آن لائن عوامی مشاورتی سرگرمی کی گئی اور نیٹیزنز سے مجموعی طور پر 3.113 ملین سے زائد تجاویز موصول ہوئیں، جو اس منصوبے کی تشکیل کے لیے مفید حوالہ فراہم کرتی ہیں۔