بین الاقوامیٹاپ سٹوری

امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا

غزہ گزشتہ روزا:مدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ مصر سے روانہ ہوا اور رفح کراسنگ کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس امدادی سامان کا اہتمام مصری ہلال احمر سوسائٹی نے کیا ہے جس میں خوراک، ادویات اور طبی سامان سے لدے درجنوں ٹرکو ں کے علاوہ ڈیزل سے لدے دو ٹینکر بھی شامل ہیں۔ یوں پانچ ماہ میں پہلی بار ایندھن لے جانے والے ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔
مصر کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی عالمی ادارہ صحت کی مدد سے اسی دن غزہ کی پٹی کو ٹرک کے ذریعے طبی سامان پہنچایا ۔
فضائی امداد کے حوالے سے اردن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اردن نے متحدہ عرب امارات، جرمنی، فرانس اور بیلجیئم کے ساتھ مل کر اسی دن 7 مرتبہ غزہ کی پٹی پر سامان ایئر ڈراپ کیا جس میں مجموعی طور پر 61 ٹن امداد ی سامان فراہم کیا گیا۔
مصری فوج نے بھی اسی روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے مجموعی طور پر 9 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے روانہ کیے گئے ہیں اور درجنوں ٹن اناج ان علاقوں میں گرایا گیا ہے جہاں زمینی راستے سے امداد پہنچنا مشکل ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker