
بیجنگ ()
رواں سال چین کا "14 واں پانچ سالہ منصوبہ” پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ، لہذا یہ جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک اہم سال ہے۔اس سال ، چینی صدر شی جن پھنگ کی حکمرانی کا ایک اہم نکتہ گہری اصلاحات اور کھلے پن سے ترقیاتی مسائل کو حل کرنا ہے۔
اندرون ملک معائنوں کے دوران "جامع اصلاحات کو گہرا کرنا اور کھلا پن” ایک ایسا لفظ ہے جس کا تذکرہ وہ بارہا کر چکے ہیں۔سال کے آغاز میں انہوں نے شمال مشرقی چین کے دوروں میں اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے احیاء کا انحصار اصلاحات اور کھلے پن پر ہے۔ مارچ میں صوبہ گوئی چو میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزید گہری اصلاحات اور کھلے پن کو محرک قوت کے طور پر فروغ دیا جانا چاہیئے ۔صوبہ یون نان میں صدر شی نے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فعال طور پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ،اور جولائی میں صوبہ شان شی میں انہوں نے نشاندہی کی کہ وسائل پر مبنی معیشت کی تبدیلی کے لئے ایک قومی جامع معاون اصلاحاتی پائلٹ زون کی تعمیر ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ صدر شی جن پھنگ نے کئی اہم مواقع پر دنیا کو اصلاحات اور کھلے پن کو وسیع پیمانے پر گہرا کرنے کے چین کے پختہ عزم اور طاقتور اقدامات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے نجی کاروباری شخصیات سے بات چیت کرتے وقت”نجی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پالیسیوں اور اقدامات کو مضبوطی سے نافذ کرنے” پر زور دیا ، مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس میں ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر پر زور دیا، اوربین الاقوامی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "چین کے کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے، اور غیر ملکی سرمائے کے استعمال کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی تبدیل ہوگی”۔
چودہویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد کے اہم تاریخی موڑ پر صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبہ بندی کے اہداف اور کاموں پر عمل درآمد کو تیز کرتے ہوئے سائنسی طور پر پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ تشکیل دیا جائے اور وہ ذاتی طور پر خود اس حوالے سے کافی مصروف بھی رہے ہیں۔