بین الاقوامی

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا فوری دوبارہ آغاز مشکل ہے ، اسرائیلی ذرائع

اسرائیلی اخبار "ہاریتز” نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ اسرائیل اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان غزہ پٹی کی جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کا فی الحال دوبارہ آغاز مشکل ہے۔


ذرائع کے مطابق فی الحال مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا موافق ماحول موجود نہیں، خاص طور پر جب اسرائیلی اعلیٰ عہدیداروں نے صرف کچھ قیدیوں کی رہائی پر معاہدہ کرنے کی کھلے عام مخالفت کی اور حماس نے غزہ پٹی میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کا خیال ہے کہ مذاکرات کے امکانات بالآخر اسرائیل کے نام نہاد "متبادل آپشنز” پر منحصر ہیں۔


اس سے قبل اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ غزہ کی پٹی پر "مکمل پیمانے پر فوجی قبضے” اور کچھ شہری مراکز کا "محاصرہ” کرنے پر غور کر رہی ہے جہاں حماس زیادہ سرگرم ہے۔ تاہم مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے یا غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker