پاکستانٹاپ سٹوری

9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی


اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کے لیے موجود تھا۔
اس موقع پر عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت پیش ہوئے اور ججز سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
بعد ازاں عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی اپیلوں کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker