
ملائیشیا کےوزیراعظم نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، اور جنگ بندی کا معاہدہ مقامی وقت کے مطابق 28 اور 29 تاریخ کی درمیانی شب 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔
اسی دن کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیت نے تصدیق کی کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ آج نصف شب سے فائربندی کر دیں گے۔
تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم پھمتم ویچااچائی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی کےمعاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔