بین الاقوامی

چین کے متعدد علاقوں میں سیلاب ، حکومت کی جانب سے پانچ کروڑ یوآن کے ہنگامی فنڈ جاری


بیجنگ: 25 جولائی سے شدید بارشوں کے باعث چین کے صوبہ حہ بے کے شہر چھنگ ڈہ ، باؤڈنگ، زانگ جیاکھوؤ اور دیگر مقامات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ چین میں قدرتی آفات کی انسداد، تخفیف اور ریلیف کمیٹی نے 28 جولائی کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی رسپانس لیول فور کا آغاز کیا۔ چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات نے ہنگامی طور پر مرکزی حکومت کے بجٹ میں 50 ملین یوآن کے فنڈ کا انتظام کیا تاکہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد صوبہ حہ بے کی مدد کی جاسکے۔اطلاع کے مطابق ، سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شدہ سڑکوں ، پلوں ، آبی منصوبوں ، اسکولوں اور اسپتالوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی سہولیات کی بحالی اور تعمیر پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker