
کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا ، حکومتی رہنماؤں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملک کے وسطی حصے کے شہر سیگو دے آویلا میں "26 جولائی کے قومی یوم بغاوت” کی یاد میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی۔
کیوبا کے وزیر اعظم مینوئل میریرو نے یادگاری تقریب میں اس بات پر زور دیا کہ ہم کیوبا کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ کیوبا تمام مشکلات پر قابو پالے گا اور ہر قیمت پر قومی وقار کا دفاع کرے گا۔
مینوئل میریرو نے کہا کہ "26 جولائی کا قومی یوم بغاوت” کیوبا کے عوام کی حقیقی آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کی ایک اہم علامت ہے۔ اس آغاز کی وجہ سے کیوبا ایک خوشحال، پائیدار، خودمختار اور آزاد سوشلسٹ ملک بن گیا ہے۔ لیکن امریکہ نے کبھی کیوبا میں مداخلت بند نہیں کی، خاص طور پر تقریباً 63 سال کی اقتصادی ناکہ بندی، جو کیوبا کے تمام شعبوں تک پھیل چکی ہے اس نے کیوبا کے لئے مشکلات پیدا کی ہیں۔ ان حالات میں کیوبا اپنی بھرپور کوششوں اور حکمت کے ذریعے موجودہ مسائل کا سامنا کررہا ہے اور انھیں حل کررہا ہے تاکہ قومی معیشت اور لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جا سکے۔