پاکستانٹاپ سٹوری

پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا

لاہور(آئی پی ایس) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ جاری کردیا،مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل28جولائی سے شروع ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28سے31جولائی کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے، 29 سے31 جولائی تک ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے،خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بارش کی توقع ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نےصوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی،کہارواں سال مون سون بارشوں کی شدت زیادہ ہے،گزشتہ سال کی نسبت اس سال73فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں،موسمی صورتحال کے پیش نظرتمام متعلقہ محکمےالرٹ رہیں،عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،شدید بارشوں کےباعث مری وگلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker