
اقوام متحدہ میں مستقل چینی مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون پر کھلی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے سنکیانگ سے متعلق امریکی جھوٹ کو مسترد کر دیا۔
چینی مندوب فو چھونگ نے کہا کہ اس وقت سنکیانگ تاریخ کے بہترین ترقیاتی دور سے گزررہا ہے۔امریکہ جان بوجھ کر سنکیانگ کے معاملات کی مبالغے کے ساتھ تشہیر کررہا ہے اور چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنے اور چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے جو امریکہ کی بالادستی اور دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔فو چھونگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ چھ سالوں میں اسلامی ممالک سمیت تقریباً ایک سو ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں چین کے منصفانہ موقف کی حمایت کی۔یہ ثابت ہوا کہ امریکہ کی "سنکیانگ کے ذریعے چین پر قابو پانے ” کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔
فوچھونگ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ واقعی مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پرواہ کرتا ہے تو وہ کیوں غزہ کے معاملے کو نظر انداز کرتا ؟چین امریکہ کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ خود پر غور کرے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے مزید تعمیری کردار ادا کرے۔