بین الاقوامی

چینی وزیر اعظم کی یورپی کونسل کے صدر اور یورپی کمیشن کی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

بیجنگ:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ چین – یورپی یونین کے رہنماؤں کی 25 ویں ملاقات کی مشترکہ صدارت کی۔


لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ پچاس سالوں میں دوطرفہ تعلقات میں وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ چین یورپی فریق کےساتھ ملکر اقتصادی اور تجارتی تعاون کے معیار اور اپ گریڈیشن کو فروغ دینےاور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر روایتی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنےکے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر بڑھانےکے لئے تیار ہے تاکہ مزید بہتر نتائج حاصل کئے جائیں۔ فریقین کو تعاون کو گہرا کرتے ہوئے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا ہوگا۔امید کی جاتی ہے کہ یورپی فریق مارکیٹ کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں کو یورپ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔کوسٹا اور وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یورپی فریق چین کے ساتھ طویل مدتی اور مستحکم شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے، اور چین کے ساتھ بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے،

باہمی تفہیم کو بڑھانے، ایک دوسرے کے خدشات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینےاور یورپی یونین-چین ایکسپورٹ کنٹرول تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ طور پر پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھا جائے اور اپنی اپنی ترقی کو بہتر طور پر فروغ دیا جائے۔ یورپی فریق چین کے ساتھ ملکر موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سمیت دیگر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں ڈبلیو ٹی او کے مرکزی کردار کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کا تحفظ کیا جائے۔ملاقات کے بعد فریقین نے مشترکہ طور پر "موسمیاتی تبدیلی پر چینی اور یورپی رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ” جاری کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker